7 اکتوبر، 2020، 12:32 PM

اگر ٹرمپ کو کورونا میں مبتلا ہے تو صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، بائیڈن

اگر ٹرمپ کو کورونا میں مبتلا ہے تو صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، بائیڈن

امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں، تاہم ٹرمپ کو اب بھی کورونا وائرس ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں، تاہم ٹرمپ کو اب بھی کورونا وائرس ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے۔

جوبائیڈن نے کہا کہامید ہے تمام پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے، ڈاکٹرز جو مشورہ دیں گے اس پر عمل کرنا بہتر ہے۔

سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کے مطابق کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے 20 دن گھر پر رہنا ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور 15 اکتوبر کو میامی میں جوبائیڈن سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کا مباحثہ 15 اکتوبر کو ہونا ہے۔

News ID 1903313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha